مہر خبررساں ایجنسی نے براثا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی اور الجزائر کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکی فوجی مداخلت کی مخالفت کردی ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق شام میں فوجی کارروائي کے خلاف ہے اور شام کے بحران کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
ادھر الجزآئر کے وزیر خارجہ نے بھی شام کے مسئلہ کو سیاسی مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کی ہے۔
آپ کا تبصرہ