20 جون، 2013، 6:32 PM

شام قومی امن کمیٹی

شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے 37 ہزار عورتوں کی عصمت دری کی

شام میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے 37 ہزار عورتوں کی عصمت دری کی

مہر نیوز/20 جون /2013ء: شام میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظيم القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے 37 ہزارعورتوں کی آبروریزی اور عصمت دری کی ہے جبکہ شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں سلفی وہابی دہشت گرد تنظيم القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے 37 ہزارعورتوں کی آبروریزی اور عصمت دری کی ہے جبکہ شامی فوج کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

شام میں قومی  امن کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق شام میں مسلح دہشت گردوں نے 37 ہزارعربی عورتوں کی عصمت دری اور ان کی آبروریزی کی ہے۔

قومی امن کمیٹی کے سکریٹری قاسم سلیمان نے کہا ہے کہ شام میں مسلح دہشت گردوں نے ہزاروں خواتین کو اغوا کررکھا ہے جبکہ صرف دمشق کے مضافات میں 37 ہزار عورتوں کی عصمت دری کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اغوا کی گئی عورتوں کی فائل بڑی سنگین فائل ہے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے کنٹرول والے علاقوں میں عورتوں کے ساتھ ناجائز سلوک کیا گیا ہے جن میں الملیحہ ، شبعا، برزہ البلد، المخیم اورالمعضمیہ علاقے شامل ہیں اور عورتوں پر ہونے والے ظلم و ستم میں وہ ممالک بھی برابر کے شریک ہیں جو دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔

News ID 1823770

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha