16 جنوری، 2013، 12:31 PM

طاہرالقادری

طاہرالقادری کی پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان پر شدید تنقید

طاہرالقادری کی پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان پر شدید تنقید

مہر نیوز-16جنوری 2013ء:پاکستان میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان کو غنڈوں ، بدمعاشوں اور دہشت گردوں کی محافظ پارلیمنٹ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس 2 دن رہ گئے ہیں، آج یا کل حکومت ختم ہونے کو ہے، پارلیمنٹ غنڈوں اور بدمعاشوں کی محافظ ہے،چور، ڈاکو اور لٹیرے ایک دو دن میں بھاگنے والے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے پاکستانی پارلیمنٹ کے ارکان کو غنڈوں ، بدمعاشوں اور دہشت گردوں کی محافظ پارلیمنٹ قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس 2 دن رہ گئے ہیں، آج یا کل حکومت ختم ہونے کو ہے، پارلیمنٹ غنڈوں اور بدمعاشوں کی محافظ ہے،چور، ڈاکو اور لٹیرے ایک دو دن میں بھاگنے والے ہیں۔ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ان پڑھ اور جاہلوں کو اسمبلیوں میں لانے کیلئے بی اے کی شرط ختم کی گئی، یہ شرط ختم کرنے سے کس کوفائدہ ہوا،عوام کویاحکمرانوں کو۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوروں کو پارلیمنٹ کا ممبرنہیں ہونا چاہئے، سچے اور مخلص لوگ ملک کی حفاظت کریں گے،گھر کی حفاظت ڈاکو اور چور نہیں کرتے۔ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جنہوں نے مشکلات پیدا کی ہیں وہ ان کا حل نہیں دے سکتے، قانون توڑنے والا طاقت ور ہی اسمبلی میں آ کر بیٹھتا ہے جبکہ قانون توڑنے والے کو جیل میں جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس مارچ کے بعد قانون شکن قانون ساز نہیں بنیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ قانون توڑنے والے قانون سازی کریں، ہماری پارلیمنٹ قرضہ معاف کرانے والوں سے بھری پڑی ہے، دھاندلی کو یہ لوگ جمہوریت کہتے ہیں۔ ڈاکٹرطاہر القادری نے کہا کہ 70فیصد ارکان پارلیمنٹ نے ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرائے، پارلیمنٹ میں سیکڑوں بجلی چور ارکان اور وزراء بنے بیٹھے ہیں جبکہ 10ہزارروپے کا ڈیفالٹرپارلیمنٹ کارکن بننے کا اہل نہیں، یہاں سیکڑوں بیٹھے ہیں۔

News ID 1792563

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha