1 جنوری، 2013، 5:18 PM

شام

دمشق کے یرموک کیمپ میں شدید لڑائی اور دھماکے

دمشق کے یرموک کیمپ میں شدید لڑائی اور دھماکے

مہر نیوز/ 1 جنوری/ 2013ء: عرب ذرائع کے مطابق دمشق کے یرموک کیمپ میں فلسطینی مہاجروں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دمشق کے یرموک کیمپ میں فلسطینی مہاجروں اور  دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ شام میں امریکی و سعودی عرب کی سرپرستی میں لڑنے والے دہشت گرد فلسطینی کیمپ یرموک پر کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کیمپ کی حفاظت پر مسلح عوامی دستے دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں ۔اس سے پہلے بھی دہشت گردوں نے فلسطینی کیمپ پر شدید حملہ کیا تھا اور شامی فوج نے کارروائی کرکے کیمپ کو دہشت گردوں سے خالی کرالیا تھا اب پھر دہشت گردوں نے اسرائیل کی نیابت میں فلسطینی کیمپ کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہے۔

News ID 1781725

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha