29 دسمبر، 2012، 1:27 PM

نیپال میں ہاتھیوں کے درمیان ریس کا شاندار مقابلہ

نیپال میں ہاتھیوں کے درمیان ریس کا شاندار مقابلہ

مہر نیوز/ 29 دسمبر/ 2012ء: نیپال میں ہاتھیوں کے درمیان ریس کا انوکھا اوردلچسپ مقابلہ منعقد ہوا ہے جس میں دیوہیکل اور دوڑ میں تیز ہاتھیوں نے اپنے مالکوں کے ساتھ حصہ لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپالمیں ہاتھیوں کے درمیان ریس کا انوکھا اوردلچسپ مقابلہ ہوا ہے جس میں دیوہیکل اور دوڑ میں تیز ہاتھیوں نے اپنے مالکوں کے ساتھ حصہ لیا۔ ریس کے دوران ہاتھیوں کو تربیت دینے والے ان کی پشت پر سوار ہو کر انہیں کھیل کے بارے میں ہدایت دیتے رہے، بہادر گاج ہاتھی نامی نے مقررہ فاصلہ سب سے پہلے طے کرکے ریس جیت لی ۔اس میلے میں ریس کے علاوہ ہاتھیوں کے درمیان فٹ بال میچ،مقابلہ حسن کا بھی اہتما م کیا گیا جنھیں دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے آئے غیر ملکی سیاح اور مقامی افراد کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

 

News ID 1778512

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha