مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ستان صوبہ خيبر پختونخواہ کے شہر پشاور کے ایئر پورٹ پرطالبان نے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ایئر پورٹ کے باہر سے خود کش جیکٹس پہنے 2 دہشت گردوں کی لاشیں ملیں جبکہ تیسری خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مطابق پشاور ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے راکٹ حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ شامل ہیں جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں، تمام دہشت گردوں کو ایئرپورٹ کی دیوار کے باہر فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کیا گیا، دو خود کش جیکٹس پہنے دہشت گردوں کی لاشیں ایئرپورٹ کے باہر سے ملیں جبکہ تیسری خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی بھی ایئر پورٹ کی عمارت سے ٹکرائی جس کے باعث شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، پشاور ایئرپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فوج اور گارڈز کے الرٹ ہونے کے باعث دہشتگرد ایئر پورٹ میں داخل نہیں ہوسکے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دہشتگردوں نے گاوٴں آبدرہ کی جانب سے ایئر پورٹ پر حملہ کیا، جبکہ حملہ آوروں سے ملنے والی 4 خود کش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حملے میں پاک فضائیہ کی تنصیبات اور اہلکاروں کو نقصان نہیں پہنچا، علاقہ کلیئر کرنے کیلئے تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے پہلے بارود سے بھری گاڑی ایئرپورٹ کی دیوار سے ٹکرائی، جس کے بعد 5 راکٹ داغے گئے، 3 راکٹ ایئرپورٹ کی حدود کے اندر اور دو رہائشی علاقے میں گرے جس کے بعد دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔حملہ کی ذمہ داری طالبان دہشت گردوں نے قبول کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کسی بھی طالبانی کو آج تک عدلیہ کی طرف سے خاطر خواہ سزانہیں ملی جس کی وجہ سے طالبان دہشت گردوں کے حوصلہ بلند ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق خودکش حملوں پر اکسانے والے وہابی ملاؤں کے خلاف جب تک سخت کارروائی نہیں کی جاتی تک تک پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے کیونکہ طالبان دہشت گردوں کو وہابی ملاؤں کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
مہر نیوز/ 16 دسمبر/ 2012ء: پاکستان کےصوبہ خيبر پختونخواہ کے شہر پشاور کے ایئر پورٹ پرطالبان نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 دہشت گردوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1767465
آپ کا تبصرہ