15 فروری، 2017، 9:47 PM

پشاور میں وہابی دہشت گردوں کا ججز کی گاڑی پر خودکش حملہ

پشاور میں وہابی دہشت گردوں کا ججز کی گاڑی پر خودکش حملہ

پاکستان کے شہر پشاور میں پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ججز کو لے جانے والی گاڑی پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور 4 ججوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور میں پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گردوں نے پشاور کے علاقہ حیات آباد میں ججز کو لے جانے والی گاڑی پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور ہلاک اور 4 ججوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں پی ڈی اے کے دفتر کے قریب سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان وزیر کے گھر کے سامنے ججز کی گاڑی پر خودکش حملے میں ڈرائیور ہلاک جب کہ 4 ججز سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کا کہنا ہے کہ دھماکہ خود کش اور حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی میں خواتین ججز بھی موجود تھیں، دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ زخمی ججز کی شناخت ڈسٹرکٹ جج آصف جدون اور خواتین سول جج آمنہ، تحریم اور رابعہ کے نام سے ہوئی ہے۔ آصف جدون، آمنہ اور تحریمہ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس جب کہ رابعہ عباسی کو رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری پاکستانی پنجابی طالبان نے قبول کرلی ہے پاکستانی پنجابی طالبان کا تعلق وہابی دہشت گردوں سے ہے۔

News ID 1870473

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha