29 اگست، 2012، 1:19 AM

باجوڑ ایجنسی میں 11 طالبان شدت پسند اور 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

باجوڑ ایجنسی میں 11 طالبان شدت پسند اور 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک

مہر نیوز/29 اگست 2012: پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں افغان سرحد سے داخل ہونے والے طالبان شدت پسندوں کے حملے کے بعد پاک افغان سرحدی مقامات پر سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ منگل کو پانچویں روز بھی جاری ہے اب تک11 طالبان شدت پسند اور 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں افغان سرحد سے داخل ہونے والے طالبان شدت پسندوں کے حملے کے بعد پاک افغان سرحدی مقامات پر سکیورٹی فورسز اور طالبان کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ منگل کو پانچویں روز بھی جاری ہے اب تک11 طالبان شدت پسند اور 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں ۔باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق منگل کو بٹوار کے سرحدی علاقے میں شدت پسندوں سے جھڑپ میں گیارہ شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔بیان کے مطابق شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں تین سکیورٹی بھی اہلکار ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔سکیورٹی حکام نے آٹھ شدت پسندوں کو گرفتار کرنے اور کئی کی لاشوں کو قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔علاقے میں جمعہ سے جاری جھڑپوں میں درجنوں شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔

News ID 1683481

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha