1 فروری، 2012، 11:52 AM

علی لاریجانی

آبنائے ہرمز میں ہر قسم کی مہم جوئی کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دیں گے

آبنائے ہرمز میں ہر قسم کی مہم جوئی کرنے والوں  کے ہاتھ کاٹ دیں گے

مہر نیوز-1 فروری 2012ء:اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ بیانات کو انقلاب اسلامی سے ان کےخوف و ہرا س کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا : ایرانی قوم خلیج فارس، خلیج عمان اور آبنائے ہرمز میں ہر قسم کی مہم جوئی کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی حکام کے حالیہ  بیانات کو انقلاب اسلامی سے ان کےخوف و ہرا س کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا : ایرانی قوم  خلیج فارس، خلیج عمان اور آبنائے ہرمز میں ہر قسم کی مہم جوئی کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دےگی۔ پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے بارے میں امریکی بیانات ان کے خوف و ہراس کا مظہر ہیں ورنہ ایران تو آبنائے ہرمز کو آبنائے صلح قراردیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کا اس بات پر پختہ عزم ہے کہ وہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس و عمان میں مہم جوئی کرنے والے کا ہاتھ قلم کردےگی۔

News ID 1522713

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha