4 دسمبر، 2011، 9:36 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی موجودگي ميں نویں محرم کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی

رہبر معظم کی موجودگي ميں نویں محرم کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی

مہر نیوز-4 دسمبر 2011ء: حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي ميں نویں محرم کی شب میں حضرت سید الشہداء امام حسین (ع) کی یاد میں عزاداری منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں نویں محرم کی شب میں مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں کابینہ کے ارکان، اعلی سول اور فوجی حکام کے علاوہ عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ مجلس عزا میں امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد اہلبیت  عصمت و طہارت کےمداحوں نے حضرت امام حسین (ع) ان کے اہلبیت (ع) اور ان کےاصحاب (ع) کے مصائب پیش کئے۔

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزا کا پروگرام سات محرم الحرام سے شروع ہوا ہے اور مجالس عزا کا یہ سلسلہ جمعرات 12 محرم تک جاری رہےگا۔

News ID 1477014

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha