مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے عرب ملک شام کے خلاف عرب لیگ کے دباؤ کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ روس نے عرب لیگ میں شام کی رکنیت معطل کیے جانے کے فیصلے کی شدیدمذمت کی ہے۔امریکی وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے شام کی تازہ صورتحال پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب لیگ سے شام کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد شام پر شدید دباؤ پڑ رہا ہے۔ امریکی صدارتی ترجمان نے کہا ہم عرب لیگ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ادھرروس نے شام کی عرب لیگ میں رکنیت منجمد کیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قطعی درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’جن لوگوں نے یہ فیصلہ کیا ہے انہوں نے اس عمل کو مزید شفاف بنانے کا موقع گنوا دیا۔ روسی وزیرِ خارجہ نے مغربی طاقتوں پر الزام لگایا کہ ان کا مقصد شام میں عدم استحکام پیدا کرنا اور دہشت گردی کو فروغ دینا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائيل کی مخالفت کی وجہ سے امریکہ اور عرب لیگ شام کے خلاف متحد ہوگئے ہیں اور اسرائیل کے خلاف محاذ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
امریکہ
شام کے خلاف عرب لیگ کے اقدام کی امریکہ نے تعریف جبکہ روس نے مذمت کی ہے
مہر نیوز- 15 نومبر 2011ء: امریکہ نے عرب ملک شام کے خلاف عرب لیگ کے دباؤ کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ روس نے عرب لیگ میں شام کی رکنیت معطل کیے جانے کے فیصلے کی شدیدمذمت کی ہے۔
News ID 1460680
آپ کا تبصرہ