31 اکتوبر، 2011، 4:43 PM

امریکہ

امریکہ نے خلیج فارس میں فوج بڑھانے کا منصوبہ بنالیا ہے

امریکہ نے خلیج فارس میں فوج بڑھانے کا منصوبہ بنالیا ہے

مہر نیوز- 31 اکتوبر 2011ء: عرب خلیجی ممالک کے تعاون سے امریکہ نے عراق سے انخلاء کے بعد خلیج فارس میں فوج بڑھانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب خلیجی ممالک کے تعاون سے امریکہ نے عراق سے انخلاء کے بعد خلیج فارس میں فوج بڑھانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ جس کا مقصد عراق اور ایران پر نظر رکھنا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام اور سفارتکاروں کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں کویت میں جنگی فوجیوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے۔ اخبار کے مطابق یہ منصوبہ کئی ماہ سے زیر بحث تھا مگر صدر باراک اوبامہ کی جانب سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد اس پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے۔کویت میں زمینی فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ امریکا خطے کے بین الاقوامی پانیوں میں مزید بحری جنگی جہاز بھیجنے پر بھی غور کررہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ ہونے والے ایک غیر معمولی اجلاس میں وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور وزیر دفاع لیون پنیٹا کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ امریکہ عراق سے انلاء کے بعد اپنی فوجی طاقت کویت میں مزید بڑھا دے۔ عرب ممالک علاقائي عوام کے وسائل کو امریکہ کے ہاتھوں سستے داموں فروخت کررہے ہیں۔

News ID 1448765

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha