29 اکتوبر، 2011، 2:28 PM

تھائی لینڈ

بنکاک کی سڑکوں پر سیلابی پانی آگيا ہے

بنکاک کی سڑکوں پر سیلابی پانی آگيا ہے

مہر نیوز- 29 اکتوبر 2011ء:تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں دریا کا پانی کناروں سے باہر آنے کے باعث تھائی حکومت نے دارالحکومت کے کئی اضلاع سے لوگوں کو لازمی طور پر منتقل ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے  فرانسیسی بررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں دریا کا پانی کناروں سے باہر آنے کے باعث تھائی حکومت نے دارالحکومت کے کئی اضلاع سے لوگوں کو لازمی طور پر منتقل ہونے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ سیلابی پانی تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں واقع معروف سیاحتی تاریخی مقام اور تھائی بادشاہوں کی قدیمی رہائش گاہ 'گرینڈ پیلس' میں داخل ہوگیا ہے۔سیلابی پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث اب تک شہر کے کئی حصے زیرِ آب آچکے ہیں۔ تھائی لینڈ کی تاریخ کے بدترین سیلاب کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

News ID 1446434

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha