9 اکتوبر، 2011، 8:11 PM

امام رضا(ع)

امام رضا (ع)، اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام (ص)کی خوشنودی کا مظہر تھے

امام رضا (ع)، اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام (ص)کی خوشنودی کا مظہر تھے

مہر نیوز- 9 اکتوبر2011ء: حضرت امام محمدتقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ امام رضا علیہ السلام اللہ تعالی اور پیغمبر اسلام (ص)کی خوشنودی کا مظہر تھےاور آپ سے موافق ومخالف دونوں راضی اورخوشنودتھے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے تاریخ اسلام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ علماء ومورخین کابیان ہے کہحضرت امام رضا علیہ السلام 11 ذیقعدہ 153 ہجری قمری بروز جمعرات ، مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔جب حضرت امام رضا علیہ السلام کی والدہ بیان فرماتی ہیں کہ جب امام رضا (ع) پیداہوئے توآپ نے اپنے دونوں ہاتھ زمین پرٹیک دئیے اوراپنا فرق مبارک آسمان کی طرف بلندکردیا آپ کے لبہائے مبارک جنبش کرنے لگےایسامعلوم ہوتاتھاکہ جیسے آپ خداسے کچھ باتیں کررہے ہیں ، اسی اثناء میں امام موسی کاظم علیہ السلام تشریف لائے اورمجھ سے ارشادفرمایاکہ تمہیں خداوندعالم کی یہ عنایت وکرامت مبارک ہو،پھرمیں نے مولودمسعودکوآپ کی آغوش میں دیدیا آپ نے اس کے داہنے کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی اس کے بعدآپ نے ارشادفرمایاکہ”بگیر این راکہ بقیہ خدااست درزمین حجت خداست بعدازمن“ اسے لے لویہ زمین پرخداکی نشانی ہے اورمیرے بعدحجت اللہ کے فرائض کاذمہ دار ہے ابن بابویہ فرماتے ہیں کہ آپ دیگرآئمہ علیہم السلام کی طرح مختون اورناف بریدہ متولدہوئے تھے۔ آپ کے والدماجدحضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے لوح محفوظ اور پیغمبر اسلام کی فرمائش کے مطابق آپ کا نام علی رکھا اور آپ آل محمد میں تیسرے علی ہیں۔آپ کی کنیت ابوالحسن تھی اورآپ کے القاب صابر،زکی،ولی،رضی،وصی تھے اورمشہورترین لقب رضا تھا۔علامہ طبرسی تحریرفرماتے ہیں کہ آپ کورضااس لیے کہتے ہیں کیونکہ خداوعالم ،رسول اکرم اورآئمہ طاہرین،نیزتمام مخالفین وموافقین آپ سے راضی تھے۔حضرت امام محمدتقی علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہ لقب خدا و رسول (ص) کی خوشنودی کامظہرہے اورخاص بات یہ ہے کہ آپ سے موافق ومخالف دونوں راضی اورخوشنودتھے۔

News ID 1428637

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha