مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ اور بولان میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ قلات کے علاقے ہربوئی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سمنگلی روڈ پرنامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک ٹرک ڈرائیورکو ہلاک کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسرے واقعہ میں ڈبل روڈ پر مقامی پلازہ کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔جو قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ایک برانچ میں کلرک تھا ۔ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں دو گروہوں میں پرانی دشمنی کی بنا پر ہونے والے تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تصادم کو بڑھنے سے روک دیا۔
مہر نیوز- 28 جولائی 2011ء: پاکستان کے شہر کوئٹہ اور بولان میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ قلات کے علاقے میں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
News ID 1369692
آپ کا تبصرہ