سہ فریقی اجلاس علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران ، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کو علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے اہم قراردیا ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی  ، ترکی کے وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ المار محمد یارف کی موجودگی میں  سہ فریقی اجلاس آج ایران کے شہر ارومیہ میں منعقد ہوا اجلاس کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے ایران ، ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کے سہ فریقی اجلاس کو علاقائی تعاون کے فروغ کے لئے اہم قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران ، ترکی اور آذربائیجان نے علاقائی معاملات کو منصفانہ طور پر حل کرنے پر تاکید کی ہے علی اکبر صالحی نے ایران ، ترکی اور آذربائیجان کے باہمی روابط کو تاریخی اور اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ  تینوں ممالک نے تجارتی ، سیاسی ، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ صالحی نے پہلے مشترکہ اجلاس میں ترکی اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

News Code 1290278

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =