شام میں بشار اسد کی حمایت میں عظیم اور شاندار عوامی مظاہرے

شامی عوام نے شام کی امریکہ اور اسرائیل مخالف حکومت اور شام کے صدر بشار اسد کی حمایت میں آج دمشق کی سڑکوں پر وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں اور امریکہ ، اسرائیل اور بعض امریکہ اور اسرائیل نواز عرب ممالک کے شوم منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی عوام نے شام کی امریکہ اور اسرائیل مخالف حکومت اور شام کے صدر بشار اسد کی حمایت میں آج دمشق کی سڑکوں پر وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں اور امریکہ ، اسرائیل اور بعض امریکہ اور اسرائیل نواز عرب ممالک کے شوم منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔ اس سے قبل مغربی ذرائع ابلاغ شام کے شہر درعا میں معمولی واقعہ کو مصر و تیونس و یمن ، لیبیا ، بحرین اور سعودی عرب کے مظاہروں سے جوڑ کر ثابت کرنے کی کوشش  کررہے  تھے کہ عرب ممالک میں عوامی لہر مغربی ممالک اور امریکہ نواز عرب حکمرانوں کے خلاف نہیں ہے لیکن شامی عوام نے  دمشق کی سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور امریکہ نواز عرب حکمرانوں کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا ہے اور بشار اسد کی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ شامی عوام کا کہنا ہے کہ دیگر عرب حکمران امریکہ اور اسرائیل کے حامی اور اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ خیانت کررہے ہیں لہذا وہاں کے عوام کے مظاہرے حق بجانب ہیں لیکن شام کی حکومت فلسطین اور لبنان میں اسلامی مقاومت کی حامی حکومت ہے اور بشار اسد بہترین عرب حکمراں ہیں جو امریکہ اور اسرائیل کے مخالف اور اسلام اور مسلمانوں کے حامی ہیں اور شامی عوام اپنے صدر پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ شامی عوام نے عظیم مظاہرے میں مغربی میڈيا اور  امریکہ  اور اس کے اتحادیوں کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔

News Code 1278953

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 3 =