26 فروری، 2011، 3:16 PM

لیبیا

لیبیا میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری// مظاہرین کا قتل عام بھی جاری

لیبیا میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری// مظاہرین کا قتل عام بھی جاری

لیبیا کے مختلف شہروں میں لیبیا کے ڈکٹیٹر حکمراں کرنل معمر قذافی کے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہروں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل  کیا ہے کہ لیبیا کے مختلف شہروں میں لیبیا کے ڈکٹیٹر حکمراں کرنل معمر قذافی کے کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے مظاہروں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کئی ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ روز عوام سے معمرقذافی کے خطاب اوراپنے حامیوں کو مسلح کرنے کے اعلان نے خانہ جنگی کے خدشات پیدا کردیئے ہیں ۔ لیبیا کے مختلف شہروں میں حکومت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں اور پرتشدد واقعات میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزارسے تجاوزکرگئی ۔ ملکی حالات سے پریشان37 ہزارافراد بیرونِ ملک چلے گئے ہیں ۔ادھر امریکہ نے اپنے ہی آلہ کار حکمراں کرنل قذافی کے زوال کو دیکھتے ہوئے اس کے خلاف پابندیاں عائد کردی ہیں جبکہ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سے لیبیائی عوام کو نقصان پہنچےگا۔

News ID 1261923

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha