مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہرنیویارک میں سیکڑوں افراد نے مصری فرعون صدر حسنی نامبارک کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرین نےحسنی مبارک سےفوری طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نیویارک میں سخت سردی کے باوجود مظاہرین مشہور ٹائمز اسکوائر پر جمع ہوئے ۔ مظاہرے میں مصریوں اور دیگر عرب ممالک کے باشندوں کے ساتھ امریکیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ مظاہرین نے حسنی مبارک کو ڈکٹیٹر قرار دیتے ہوئے ان کیخلاف نعرے لگائے اور فوری استعفے کا مطالبہ کیا ۔ امریکہ کے علاوہ یورپ کے کئی ممالک میں حسنی مبارک کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اب مصریوں کے ساتھ دنیا کے عوام حسنی نامبارک سے استعفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ لیکن مصری فرعون نےاقتدار سے الگ نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی شہرنیویارک میں سیکڑوں افراد نے مصری فرعون صدر حسنی نامبارک کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
News ID 1246257
آپ کا تبصرہ