9 جنوری، 2011، 5:04 PM

ہلیری کلنٹن

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن خلیجی ممالک کے 5 روزہ دورے پر روانہ

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن خلیجی ممالک کے 5 روزہ دورے پر روانہ

امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن خلیجی ممالک کو ایران سے ڈرانےکا منصوبہ لیکرخلیجی ممالک کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئی ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن خلیجی ممالک کو ایران سے ڈرانےکا منصوبہ لیکرخلیجی ممالک کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئی ہیں ۔ کلنٹن کا ایک ماہ میں    خلیجی ممالک کا یہ دوسرا دورہ ہے کلنٹن کے دورے کا اہم مقصد ایران کے خلاف خلیجی ممالک کو اکسانا ہے ، امریکی وزیر خارجہ کل متحدہ عرب امارات پہنچیں گی جس کے بعد وہ عمان اور پھر قطر جائیں گی ۔ ہلیری کلنٹن ایک ماہ میں دوسری مرتبہ تیل کی دولت سے مالا مال خطے کا دورہ کر رہی ہیں ۔ امریکی حکام کے مطابق ہلیری کلنٹن عرب رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران ان ملکوں میں جمہوری، معاشی اور سماجی اصلاحات کے ساتھ ایران کے ایٹمی پروگرام پر بھی بات چیت کرینگی ۔

News ID 1228415

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha