مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں کل رات زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ بتائی گئی ہے اس زلزلہ میں اب تک 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق زلزلے سے تین گاؤں مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور عمارتوں کے ملبے سے کم از کم پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔صوبے کے گورنر کے دفتر سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقے میں تقریبا تیس گاؤں ہیں۔ زلزلہ کے جھٹکے صوبہ سیستان اور بلوچستان میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امداری کارروائیاں جاری ہیں۔
ایران کے جنوب مشرقی صوبے کرمان میں کل رات زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ پانچ بتائی گئی ہے اس زلزلہ میں اب تک 7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
News ID 1214526
آپ کا تبصرہ