6 دسمبر، 2010، 12:33 PM

قطر نے فاش کیا

عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی سعودی عرب کی کوششوں کا پردہ فاش

عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی سعودی عرب کی کوششوں کا پردہ فاش

ایک عراقی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ قطر کے پاس ایسی 20 خفیہ دستاویزات موجود ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب عراقی حکام کو قتل کرانے اور عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی سازشوں میں ملوث ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النخيل خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک عراقی ذرائع‏ نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اعلان کیا ہے کہ قطر کے پاس ایسی 20 خفیہ دستاویزات ہیں جن سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب عراقی حکام کو قتل کرنے اور عراق میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی سازشوں میں ملوث ہے۔ اس ذرائع‏ کے مطابق قطر کے پاس ایسی 20 دستاویزات ہیں جن سے ظآہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب عراق میں جاری دہشت گردی کی مالی پشتپناہی اور حمایت کررہا ہے ، ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی انٹیلیجنس کے سربراہ مقرون بن عبد العزیز نے قطر پر زور دیا ہے کہ وہ ان خفیہ دستاویزات کو فاش نہ کرے ان دستاویزات کے مطابق سعودی عرب عراقی رہنماؤں کو قتل کرنے اور عراق میں عدم استحکام پیدا کرنےکی سازش میں ملوث ہے، واضی رہے کہ القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے اکثر دہشت گرد سعودی وہابی ہیں جو پاکستان ، عراق اور افغانستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی حمایت کررہے ہیں سعودی عربیہ کے متمول اور مالدار وہابی ھہشت گرد تنظیموں کو بڑے پیمانے پر مالی وسائل فراہم کررہے ہیں۔

News ID 1205110

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha