مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وہابی کالعدم اور منحرف تنظیم جماعت الدعوہ نے اپنی مشکوک حرکات کا آغاز کردیا ہے یہ جماعت کشمیر کی آزادی کو بہانہ بنا کر لوگوں پر اپنے عقائد کو مسلط کرتی ہے۔اطلاعات کے مطابق منحرف اور کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین روزہ مہم کا آغاز کیا ہے۔اس مہم کا آغاز پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے شہر میرپور سے کیا گیا۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی خود مختار کشمیر کی حامی تنظیموں نے جماعت الدعوہ کی اس سرگرمی پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعت الدعوہ کے سامنے آنے کی وجہ سے وادی میں جاری کشمیری نوجوانوں کی تحریک کو نقصان پہنچے گا۔ اس گمراہ جماعت کی مشکوک حرکت پر کشمیر کے کاز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تنظیم میں کوئی کشمیری شامل نہیں ہے کیونکہ اس تنظیم میں وہابی نظریات کے لوگ شامل ہیں جو اکثردہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں اور ہندوستان کے زير انتظام کشمیر میں جماعت الدعوہ کی عسکری تنظيم لشکر طیبہ نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا جس سے کشمیر تحریک کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔
وہابی کالعدم اور منحرف تنظیم جماعت الدعوہ نےپاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مشکوک سرگرمی شروع کردی ہے
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں وہابی کالعدم اور منحرف تنظیم جماعت الدعوہ نے اپنی مشکوک حرکات کا آغاز کردیا ہے یہ جماعت کشمیر کی آزادی کو بہانہ بنا کر لوگوں پر اپنے عقائد کو مسلط کرتی ہے اور کشمیر کی تحریک آزادی کو اس جماعت کی دھشت گردانہ کارروائیوں سے نقصان پہنچا ہے۔
News ID 1160656
آپ کا تبصرہ