1 ستمبر، 2010، 5:09 PM

حضرت علی (ع)کی شہادت

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی

رہبر معظم انقلاب اسلامی کی موجودگی میں حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ مسلم  کے وصی و جانشین  ، امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں عوام کے مختلف طبقات اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد ہوئی۔مجلس عزا سے قبل نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی گئی۔ مجلس عزا میں عزاداروں نے حضرت علی علیہ السلام کی مظلومہ شہادت پر آنسو بہائے۔

واضح رہے کہ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مولی الموحدین ، امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی یاد میں انیس رمضان ، بیس رمضان  اور اکیس رمضان میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

News ID 1144245

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha