19 جولائی، 2010، 5:01 PM

ارجنٹائن

ارجنٹائن میں شدید سردی کی لہر سے 9 افراد ہلاک

ارجنٹائن میں شدید سردی کی لہر سے 9 افراد ہلاک

ارجنٹائن میں شدید سردی کی لہر سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹائن میں شدید سردی کی لہر سے 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارجنٹائن کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ سردی کی وجہ سے اب تک9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ان میں سے بیشتر افراد کی ہلاکت دارالحکومت بیونس آئرس میں ہوئی ۔ ارجنٹائن میں اس سال خلاف توقع شدید سردی کی لہر سامنے آئی ہے جس کے دوران بعض علاقوں میں برف باری کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز ملک کے وسطی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

News ID 1119619

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha