15 جولائی، 2010، 11:43 AM

ہند وپاک

اسلام آباد میں ہند وپاک وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد میں ہند وپاک وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا آغاز

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ہندوستان کے وزیر خآرجہ ایس ایم کرشنا کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔آج ہندوستانی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اپنے 15رکنی وفد کے ہمراہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ باضابطہ مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے سیکرٹریز خارجہ اپنے اپنے وزراء کی معاونت کررہے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد دونوں وزراء خارجہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ آج پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کریں گے۔

News ID 1117123

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha