4 جولائی، 2010، 4:31 PM

منوچہر متکی

تہران اعلامیہ کے ساتھ برازیل کا تعاون جاری ہے

تہران اعلامیہ کے ساتھ برازیل کا تعاون جاری ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے گذشتہ ہفتہ برازیل کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اعلامیہ کے ساتھ برازیل کا تعاون جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی نے گذشتہ ہفتہ برازیل کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اعلامیہ کے ساتھ برازیل کا تعاون جاری ہے اور برازیل  تہران اعلامیہ سے منصرف نہیں ہوا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مغربی ممالک کی متضاد رفتار پر برازیل کو سخت اعتراض ہے متکی نے کہا کہ تینوں ممالک کے وزراء خارجہ تہران اعلامیہ کے سلسلے میں مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متکی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ  ایران کے صدر گروپ 8 کے اجلاس میں شرکت کے لئے عنقریب نائجیریا روانہ ہونگے اور اس کے بعد ایک اور افریقی ملک کا دورہ بھی کریں گے۔

News ID 1111995

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha