مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملے کے مقدمے میں پاکستانی شہری اجمل قصاب کو مرکزی مجرم قرارددیاہے۔اور فہیم صدیقی اور صباح الدین کو بری کردیا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجمل امیر قصاب کو 26نومبر 2007کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ کیس کی سماعت 369دن جاری رہی۔ اجمل قصاب پر ایک ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل فرد جرم عائد کی گئی، جس میں ان پر 86 الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ان کے خلاف ایف بی آئی کے ایجنٹوں سمیت 658گواہیاں پیش کی گئیں۔ہندوستانی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اجمل قصاب پر لگائے گئے تمام الزامات درست ہیں، جبکہ فہیم انصاری اور صباح الدین جن پر اجمل قصاب کو نقشے دینے کا الزام تھا ، کا کوئی جرم ثابت نہیں ہوا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اجمل قصاب نے ہندوستان کے خلاف جنگ کی، جس کی سازش پاکستان میں تیار کی گئی۔ اس سازش میں حافظ سعید اور ذکی الرحمن لکھوی شامل تھے۔ واضح رہے کہ ہندوستان کے شہر ممبئی میں26نومبر کو ہونے والے حملوں میں 166سے زائد افراد ہلاک جبکہ 300سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
ہندوستان
ہندوستان کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملے میں اجمل قصاب کو مرکزی مجرم قرار دیا ہے
ہندوستان کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملے کے مقدمے میں پاکستانی شہری اجمل قصاب کو مرکزی مجرم قرارددیاہے۔
News ID 1076078
آپ کا تبصرہ