11 مارچ، 2010، 3:28 PM

انٹرنیٹ

انٹرنیٹ پر خبریں اخباروں کی نسبت زیادہ مقبول ہیں

انٹرنیٹ پر خبریں اخباروں کی نسبت زیادہ مقبول ہیں

مختلف سرچ انجنوں اور ویب سائٹ پر بر وقت اور مفت خبریں فراہم کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر خبریں اخباروں کی نسبت زیادہ مقبول ہو رہی ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مختلف سرچ انجن اپنی ویب سائٹ پر بوقتِ ضرورت ہر قسم کی معلومات اور مفت خبروں تک لوگوں کی رسائی وقت پر مہیا کرنے کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں اور روزانہ دنیا بھر میں لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس سے استفادہ حاصل کرتے ہیں۔ حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آن لائن خبروں تک رسائی دینے والے ذرائع اخباروں کی نسبت زیادہ اہمیت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ایک بین الاقوامی ریسرچ  کے تحت کروائے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 61 فیصد افراد خبروں کے حصول کے لیے انٹرنیٹ کا رُخ کرتے ہیں جبکہ صرف 17 فیصد افراد روزمرہ اخبار سے خبریں پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

News ID 1049971

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha