مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منوچہر متکی لیبیائی حکام سے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کے لئے طرابلس پہنچ گئے ہیں۔ متکی لیبیا کے وزیر خارجہ اور لیبیا کے رہنما کرنل قذافی سے ملاقات میں دو طرفہ اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ متکی لیبیا کے بعد پاکستان رونہ ہونگے جہاں وہ اسلام آباد میں ایران، پاکستان اور افغانستان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے اسلام آباد میں سہ فریقی اجلاس سنیچر کے دن منعقد ہوگا۔
آپ کا تبصرہ