7 نومبر، 2009، 8:53 PM

افغانستان

افغانستان میں نیٹو کی بمباری سے افغانی 7اہلکار ہلاک

افغانستان میں نیٹو کی بمباری سے افغانی 7اہلکار ہلاک

افغانستان میں نیٹو کی بمباری سے افغان سیکیورٹی فورسز سمیت 7اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کی بمباری سے افغان سیکیورٹی فورسز سمیت  7اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
مغربی صوبہ بادغیس کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی کے مطابق نیٹو کے طیاروں نے غلطی سے ضلع بالا مرغب میں اتحادی اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ اڈے پر فضائی حملہ کیا۔جس سے4 افغان فوجی اور تین افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق نیٹو کے فضائی حملے میں پندہ افغان فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ادھر نیٹو کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں25 غیر ملکی فوجی اور افغان فوجی زخمی ہوئے ہیں،زخمی فوجیوں میں پانچ امریکی ہیں،واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔

 

News ID 978789

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha