عراق ميں مزيد چھ غيرملكيوں كو يرغمال بنا ليا گيا ہے?
اغوا ہونے والے سب ٹرك ڈرائيور تھے اور ان ميں بھارت كے تين، كينيا كے دو اور مصر كے ايك شہري شامل ہيں?
خبر رساں ايجنسي مہر نے العربيہ ٹي وي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ
’العربيہ پر دكھائے گئے ايك ويڈيو ميں اغواكاروں نے ان چھ افراد كو دكھايا ہے اور كہا ہے كہ اگر ان كي حكومتيں اور ان كي كويتي كمپني نے عراق سے اپنے ملازمين واپس نہيں بلائے تو وہ ان يرغماليوں كے سر قلم كر ديں گے?
اغواكاروں نے اپني تنظيم كا نام ’سياہ پرچم ‘ بتايا ہے?
بھارت اور كينيا كي حكومتوں نے ابھي اس سلسلے ميں كچھ نہيں كہا ہے تاہم كئي اطلاعات كے مطابق عراق ميں مقيم ايك مصري سفارتكار نے اس بات كي تصديق كي ہے كہ عراق ميں ملازمت كرنے والا ايك مصري ٹرك ڈرائيور لاپتہ ہے?
آپ کا تبصرہ