23 اکتوبر، 2009، 8:35 PM

سرگئی لاوروف

روس کو ایران کے لئے یورینیم افزودہ کرنے کے لئے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تجاویز کاانتظار ہے

روس کو ایران کے لئے یورینیم افزودہ کرنے کے لئے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کی تجاویز کاانتظار ہے

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس تہران میں ایران کے تحقیقاتی ایٹمی ریکٹر کے لئے یورینیم افزودہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں اسے بین الاقوامی ایٹمی ادارے کی تجاویز کا انتظار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ  سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس  تہران میں ایران کے تحقیقاتی ریکٹر کے لئے یورینیم افزودہ کرنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں اسے بین الاقوامی ایٹمی ادارے کی تجاویز کا انتظار ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے ویانا میں روس کے ایٹمی ماہرین اس اجلاس میں موجود تھے جس میں یورینیم افزودہ کرنے سلسلے میں  مذاکرات ہوئے تھے  ان مذاکرات میں ایٹمی ایجنسی کی تجویز کو  بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے مثبت اور مفید قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ان مذاکرات میں ایٹمی ایجنسی اپنے اصلی راستے پر لوٹ آئی ہے مذاکرت میں طے پایا تھا کہ ایران 2 فیصد مقدار میں یورینیم کو افزودہ کرکے ایٹمی ایجنسی کے ذریعہ روس کے حوالے کرےگا اور روس یورینیم کو 20فیصد تک افزودہ کرکے ایران کے حوالے کرےگا ایرانی نمائندے نے کہا کہ ایران خود بھی 20 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ایران نے اس سلسلے میں فرانس پر عدم اعتماد کا اظءار کیا تھا ایران کا کہنا تھا کہ فرانس نے اس سے قبل بھی ایران کو دھوکہ دیا ہے اور یورینیم افزودہ کرنے کے سللے میں اریان فرانس پر اعتماد نہیں کرسکتا ۔

 

News ID 969641

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha