انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے باعث 46 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کےقریب شدید زلزلے میں 46 افراد ہلاک جبکہ 300 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کےقریب شدید زلزلے میں 46 افراد ہلاک اور 300 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 15:00 بجے پیش آیا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.0 تھی۔ سرکاری اہلکاروں کے مطابق جزیرے کے مغرب میں واقع تاسکملایا شہر میں درجنوں عمارات منہدم ہو گئیں اور ہزاروں لوگوں کو علاقے سے نکالنا پڑا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ طبی عملے کو تاسکملایا روانہ کر دیا گیا ہے جہاں تباہ ہونے والی عمارتوں میں شہر کے میئر کا گھر بھی شامل ہے۔انڈونیشیا کی سرکاری ایجنسی کے مطابق جاوا کی جنوبی ساحل پر ایک گاؤں میں لینڈ سلائیڈ آنے سے کم از کم 30 افراد پتھروں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
News Code 941162

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =