مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ الجزائر میں ہونے والے بم دھماکے میں 14فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت الجزائر سٹی کے مغرب میں واقع صوبے تیبازہ میں پیش آیا۔الداموس کے علاقے میں ایک فوجی یونٹ کے نزدیک دوران گشت بم پھٹنے سے کم از کم14 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم تیبازہ صوبہ’جماعہ الدعوہ السلفیہ‘کا گڑھ سمجھاجاتا ہے۔یہ جماعت وقتاً فوقتاًالجزائر کی فوج کے خلاف کارروائیاں کرتی رہتی ہے ۔اس سے قبل فوج کی دو کارروائیوں میں16 مسلح افراد کو ہلاک کردینے کے علاوہ القاعدہ تنظیم کے ایک کمانڈر کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ القاعدہ سلفی وہابی دہشت گرد تنظیم کا شجرہ خبیثہ ہے جس کی جڑیں سعودی عرب میں ہیں اور اس کی منحوس شاخیں افغانستان و پاکستان سمیت عرب ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ