مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف محمد علی جعفری نے ایرانی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےکہا ہےکہ اسرائیل کی طرف سے ایران پرحملے کی صورت میں ایران، اسرائیل کی تمام سرزمین پر میزائل برسائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایران پر حملے کی صورت میں اسرائیل کو ناقابل فراموش سبق سکھائیں گے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی ایٹمی تنصیبات ایرانی میزائلوں کے نشانے پرہیں جعفری نے کہا کہ ایران نے میزائل ٹیکنالوجی کی صلاحیت حاصل کرنے میں کافی پیشرفت حاصل کی ہے اور ہم اپنی سرزمین کا دفاع کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ