مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل پرتھوی 2کا تجربہ کیا ہے۔ پرتھوی 2 میزائل ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ہندوستانی دفاعی ذرائع کے مطابق پرتھوی دو میزائل کے جدید ورژن کا تجربہ اڑیسہ کے شہر بھونیشور سے200کلومیٹر دورچندی پور میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میزائل کی مار ڈیڑھ سو سے ساڑھے تین سو کلومیٹر ہے۔ اور اسے ہندوستانی وقت کے مطابق 10 بج کر20 منٹ پر فائر کیا گیا۔ ساڑھے آٹھ میٹر لمبا زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ایک ٹن تک وزنی روایتی یا نیوکلیئر وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہندوستان نے فروری1988 میں اس کا سب سے پہلا تجربہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ