امریکہ میں طوفان سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد5 ہوگئی ہے

امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں گردباد کے طوفان سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد5 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جنوبی ریاستوں میں گردباد کے طوفان سے ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد5 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

 تیز ہواؤں کے جھکڑوں سے امریکہ کی تین ریاستوں ٹینسے، جنوبی آرکنساس اور کینٹکی کے متعدد علاقے متاثر ہوئے ۔ٹینسے میں ایمرجنسی حکام کے مطابق ریاست کے وسطی علاقوں میں گرد باد کے طوفان سے2افراد ہلاک اور30زخمی ہوگئے، جبکہ جنوبی آرکنساس میں طوفان سے3 افراد ہلاک ہوئے اوربڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طوفان سے متعدد گھر تباہ ہوگئے جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ طوفان سے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا اور سڑکوں پر درختوں کے گرنے سے کئی اہم شاہراہیں بلاک ہوگئی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیزہواؤں سے بجلی کے تار ٹوٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

 

News Code 858185

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =