مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلادیش میں سیکیورٹی فورسز کے ہیڈ کوارٹر میں شدید فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعددزخمی ہیں ۔ حکام نےصورت حال پر قابو پانے کے لئے فوجی دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے ۔جبکہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے صورتحال کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں بنگلا دیش رائفلز کے ہیڈکوارٹر میں زور دار فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔ذرائع کے مطابق فائرنگ سے20افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے کی وجہ سے ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ