25 جنوری، 2009، 1:40 PM

خالد مشعل

فلسطینی رہنما خالد مشعل نے غزہ کی اسلامی مقاومت کی واضح حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے

فلسطینی رہنما خالد مشعل نے غزہ کی اسلامی مقاومت کی واضح حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے شام میں ایرانی سفیر سے ملاقات کے دوران غزہ کی اسلامی مقاومت کی واضح حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے محیط سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے شام میں ایرانی سفیر سفیرسید احمدی موسوی سے ملاقات کے دوران غزہ کی اسلامی مقاومت کی واضح حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔ خالد مشعل نے دمشق میں ایرانی سفیرسید احمدی موسوی کے ساتھ ملاقات میں فلسطین کے بارے میں ایران کے اسلامی ، انسانی اور اخلاقی مؤقف کی قدردانی کی اس ملااقت میں ایرانی سفیر نے غزہ میں حماس کی کامیابی کو عالم اسلام کی کامیابی قراردیا ہے اور کہا کہ مقاومت ہمیشہ فتحمند رہےگی ۔ واضح رہے کہ حماس تنظیم کے اعلی اہلکار ان ممالک کا دورہ کررہے ہیں جنھوں نے 22 دن کی لڑائی میں غزہ کے عوام کی بے لوث حمایت اور اسرائیل کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی تھی۔

 

News ID 822521

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha