18 اکتوبر، 2008، 3:16 PM

امریکی نائب وزیرخارجہ

امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ہیں

امریکی نائب وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ہیں

جنوبی ایشیا کے لئےامریکہ کے نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچر ایک روزہ دورے پر اچانک اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی ایشیا  کے لئےامریکہ کے نائب وزیرخارجہ رچرڈ باؤچر ایک روزہ دورے پر اچانک اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

 رچرڈ باؤچر ایک وفد کے ہمراہ آج علی الصبح اسلام آباد پہنچے۔اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر اپنے دورے کے دوران صدر آصف زرداری اور مشیر داخلہ رحمان ملک سے ملاقات کرینگے۔ جس میں صدر مملکت کے دورہ چین، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔ اس موقع پر پاکستان کے مشیر داخلہ امریکی نائب وزیر کو قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بارے میں بھی اطلاعات فراہم کریں گے

 

News ID 767339

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha