24 اگست، 2008، 6:50 PM

وزارت خارجہ کے ترجمان

ایرانی وزارت خارجہ نے افغانستان کی شہری آبادی پر امریکی بمباری کی شدید مذمت کی ہے

ایرانی وزارت خارجہ نے افغانستان کی شہری آبادی پر امریکی بمباری کی شدید مذمت کی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے امریکی بمباری میں افغانستان کے شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جس میں افغانی عورتیں ، بچے اور عمر رسیدہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسن قشقاوی نے امریکی بمباری میں افغانستان کے شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے جس میں افغانی عورتیں ، بچے اور عمر رسیدہ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے اور جان بوجھ کر افغانی عورتوں ،بچوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے ترجمان نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن بحال کرنے کے بجائے وہاں پر تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی بمباری میں درجنوں افغانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں جن میں کئی بچےاورعورتیں بھی شامل ہیں۔

 

News ID 737799

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha