18 جون، 2008، 8:57 PM

ہندوستان

ہندوستان میں مانسونی بارشوں سے کم سے کم 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان میں مانسونی بارشوں سے کم سے کم 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

ہندوستان میں مانسونی بارشوں سے اروناچل پردیش، آسام، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہيں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں مانسونی بارشوں سے اروناچل پردیش، آسام، مغربی بنگال اور اڑیسہ میں متعدد ہلاکتیں ہوئی ہيں۔ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش میں مسلسل بارش سے پڑوسی صوبے آسام کے لکھیم پور ضلع میں سیلاب آگیا ہے جس سے پچیس افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

اورناچل پردیش اور آسام میں حکام کے مطابق اب تک تودے گرنے، عمارتوں کے منہدم ہونے اور سیلاب کے سبب مجموعی طور پر تیس افراد ہلاک ہوئے ہيں۔ ضعلی حکام کے مطابق سیلاب سے 366 گاؤں اور چالیس ہزار سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہيں۔ لکھیم پور ضلع میں حکام نے چودہ ریلیف کیمپ بنائے ہيں جہاں بیس ہزار متاثرہ افراد نے پناہ لے رکھی ہے۔

 

News ID 702072

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha