مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں نماز مغرب و عشاء کے بعد صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شب شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی جس میں اعلی حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی، مجلس میں خطباء اور ذاکرین اہلبیت علیھم السلام نے بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کے فضائل و مصائب پیش کئے ۔ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں مجالس عزاداری کا یہ سلسلہ جو بدھ کی شب 15 خرداد مطابق شب " یکم جمادی الثانی " سے آغازہوا ہے وہ 19 خرداد مطابق شب 5 جمادی الثانی تک جاری رہےگا۔
آپ کا تبصرہ