29 مئی، 2008، 5:20 PM

تحقیق کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر میں نامعلوم قبروں کی تحقیق کا مطالبہ کیا ہے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کشمیر میں نامعلوم قبروں کی تحقیق کا مطالبہ کیا ہے

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ہندوستان کی حکومت سے جموں و کشمیر میں نامعلوم قبروں کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کرانے مطالبہ کیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیری ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں ہندوستان کی حکومت سے جموں و کشمیر میں نامعلوم قبروں کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کرانے مطالبہ کیا ہے ۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حقوق انسانی کی صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہندوستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے کنونشن اور اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت تمام نامعلوم قبروں کی تفتیش کا حکم دے۔ دہلی میں حقوق انسانی کی عالمی صورتحال کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے ایمنسٹی کے ڈائریکٹر مکل شرما نے کہا کہ یہ تفتیش آزادانہ غیر جانبدار انہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہیے۔ ایمنسٹی کے مطابق غیر قانونی ہلاکتیں، جبری گمشدگیاں اور ایذارسانی سے حقوق انسانی کے بین الاقوامی اور ہندوستانی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

 

News ID 692124

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha