23 مئی، 2008، 1:02 PM

پاکستان

پاکستان نے96 ہندوستانی ماہی گیروں کو آزاد کردیا ہے

پاکستان نے96 ہندوستانی ماہی گیروں کو آزاد کردیا ہے

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان معاہدے کے تحت کراچی کی جیل سے آج صبح 96 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔

 

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان معاہدے کے تحت کراچی کی جیل سے آج صبح 96 ہندوستانی ماہی گیروں کو رہا کیا گیا ہے۔ رہا ہونے والے ہندوستانی قیدی سنیچر کو واہگہ سرحد سے ہندوستان پہنچیں گے۔

دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان اسلام آباد میں طے ہونے والے معاہدے کے تحت ننانوے ہندوستانی  شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ان میں سے 96 کراچی کے لانڈھی اور تین لاہور جیل میں قید تھے۔

لانڈھی جیل سے چھیانوے ہندوستانی ماہی گیروں کو دو بسوں کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا ہے، جن کی حفاظت کے لیے بیس پولیس اہلکار بھی روانہ ہوئے ہیں۔ ان ہندوستانی ماہی گیروں کو پاکستان کے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سنیچر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے ان کو ہندوستانی حکام کے حوالے کردیا جائیگا۔

 

News ID 688225

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha