2 اپریل، 2008، 7:19 PM

پاکستان

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سلنڈرپھٹنے سے 13 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سلنڈرپھٹنے سے 13 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سلنڈر دھماکے سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 13 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں سلنڈر دھماکے سے منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے 13 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔منصورآباد کے علاقے کشمیر چوک کے قریب عمارت میں قائم گیس سلنڈر کی دکان میں بدھ کی صبح سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے عمارت زمین بوس ہوگئی ۔عینی شاہدین کے مطابق عمارت پرانی ہونے کے باعث کچھ ہی دیر میں زمین بوس ہوگئی اور متعدد لوگ اس کے نیچے دب گئے۔ملبے سے لوگوں کو نکالا جارہا تھا کہ اس دوران وہاں ایک اور گیس سلنڈ ر پھٹ گیا جس سے چار امدادی کارکن سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ امدادی کارروائیا جاری ہیں۔حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہوسکتی ہیں جس سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

News ID 658935

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha