14 مارچ، 2008، 11:35 AM

آصف علی زرداری

پاکستان میں احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کوتمام مقدمات سے بری کردیا ہے

پاکستان میں احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کوتمام مقدمات سے بری کردیا ہے

پاکستان کے شہرراولپنڈی میں احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو ان کے خلاف دائر 7 ریفرنسز سے بری کردیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان  کے شہرراولپنڈی میں احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو ان کے خلاف دائر 7 ریفرنسز سے بری کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آج احتساب عدالت میں بی ایم ڈبلیو کیس کی سماعت کے بعد آصف زرداری کو کیس سے بری کردیا جس کے بعد آصف علی زرداری کےخلاف دائرکئے گئے7 ریفرنسوں سے بر ی ہوگئے ۔اس سے قبل احتساب عدالت نے آصف علی زرداری کو 6 ریفرنسوں سے بری کردیا تھا جس میں ارسس ٹریکٹرز،پولوگراؤنڈر،کو ٹیکنا کیس اور دیگر شامل تھے ۔سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ آصف علی زرداری کیخلاف الزامات درست ثابت نہیں ہوئے ۔ آصف علی زداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آصف علی زرداری کیخلاف دائر تمام کیسز جھوٹے تھے جن سے و ہ بر ی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج انصاف ہوگیا ہے ۔

 

 

News ID 654293

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha