9 فروری، 2008، 8:29 PM

ولادیمیر پوتن

روس نے یورپ اور امریکہ کو روسی سرحدوں کی طرف بڑھنے پر خبردار کیا ہے۔

روس نے یورپ اور امریکہ کو روسی سرحدوں کی طرف بڑھنے پر خبردار کیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے متنبہ کیا ہے کہ یورپ اور امریکہ دنیا کو اسلحے کی نئی دوڑ میں دھکیل رہے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ اور یورپ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ روس کی سرحدوں کی طرف بڑھنے کی کوشش نہ کریں انھوں نے کہا انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت جب کہ روس سوویت دور کے فوجی اڈوں کو ختم کر رہا ہے نیٹو ممالک روسی سرحد کے قریب اڈے تعمیر کر رہے ہیں اور امریکہ وسطی یورپ میں میزائل دفاعی نظام نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیٹو ممالک نے اس سلسلے میں روسی تشویش کو پیش نظر رکھنے یا کسی مفاہمت کو تلاش کرنے تک کی کوئی ضرورت محسوس نہیں کی۔ صدر پوتن کا اصرار ہے کہ اس میں ماسکو کا کوئی قصور نہیں ہے کیونکہ روس تو متاثرہ فریق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ مشرق کی طرف نیٹو کی پیش رفت اور وہ امریکی منصوبے ہیں جنہیں روسی تشویش کی خاطر میں لائے بغیر آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پوٹن نے کہا کہ امریکہ اور یورپ کے بعض ممالک دنیا میں پہلے سے موجود بحران ختم کرنے کے بجائے نئے بحران پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

News ID 636038

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha