مہرخبرساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ پر اپنے تازہ ترین حملے میں 10 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے شہداء میں فلسطینی تنظیم حماس کے ایک اعلی رکن محمود الزہار کے فرزند بھی شامل ہیں ۔ اس حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ادھر اسرائیلی خفیہ ادارے کے سررباہ نے کہا ہے کہ غزہ میں گزشتہ دو سالوں میں ایک ہزار فلسطینیوں کو قتل کیا ہے اسرائیلی خفیہ ایجنسی شاباک کے سربراہ ڈسکن نے کہا کہ قتل ہونے والوں میں ایسے افراد شامل تھے جو مزاحمتی کارروائیوں میں ملوث تھے مگر ان کے ساتھ عام لوگ بھی قتل ہوئے۔ وزیر داخلہ آفی دیختر نے کہا کہ غزہ میں مجاہدین نے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے، اب وہ اس قابل ہوگئے ہیں کہ فوج کا مقابلہ کرسکیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جرائم پیشہ اور دہشت گرد حکومت کی امریکہ سو فیصد حمایت کرتا ہے اور فلسطینیوں کے قتل میں امریکہ بھی اسرائیل کے ساتھ برابر کا شریک ہے ۔
آپ کا تبصرہ